ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلموں’’چاچی 420‘‘ اور’’ون ٹو کا فور‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والی ننھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔
ننھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے 6 سال کی عمر میں لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کی فلم ’’چاچی 420‘‘ میں ’’بھارتی رتن‘‘ کا کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد 2001 میں فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’ون ٹو کا فور‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
ننھی اداکارہ نے سلور اسکرین کے ساتھ ساتھ ڈرامہ نگری میں بھی قسمت آزمائی کی اورفنکارانہ صلاحیتوں کے باعث سب کو اپنا گرویدہ بنالیا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ننھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلم نگری سے وابستگی کا ارداہ رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ننھی فاطمہ خوبرو اداکارہ بن چکی ہیں جن کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے جب کہ اداکارہ مسٹر پرفیکسنسٹ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
’’چاچی 420‘‘ کی چائلڈ ایکٹر نے نئے روپ سے سب کو حیران کردیا
- 14/07/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 4610 K2_VIEWS
Leave a comment