جمعہ, 03 مئی 2024


’دا ریوننٹ‘ ہالی وڈ باکس آفس کی کامیاب ترین فلم

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) امریکہ کے مشرقی خطے میں شدید برف باری والے اختتام ہفتہ کے دوران ہالی وڈ فلم ’دا ریویننٹ‘ باکس آفس کی کامیاب ترین فلم رہی۔آسکر ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلم میں اہم کردار مشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے۔ فلم امریکہ کے ایک سرحدی علاقے میں رہنے والے شخص کے بارے میں ہے جو ایک ریچھ کے حملے کے بعد زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف ہوجاتا ہے۔

گذشتہ ہفتے میں فلم کی ٹکٹوں سے ہونے والی آمدن ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ فلم سٹار وارز دا فورس اویکنز نے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارک میں ’جونس‘ نامی طوفان کی آمد سے سینیما گھر بند رہے جبکہ سینکڑوں دیگر سینیماز نے شوز معطل کر دیے۔

باکس آفس فرم ’رینٹریک‘ سے ایک سینئر تجزیہ کار پال ڈرگارابیڈیئن کا کہنا تھا کہ طوفان سے بکس آفس پر اثر محدود رہا ہے۔ انھوں نے کہا: ’میرے خیال میں طوفان آنے کی وجہ سے مجموعی طور پر باکس آفس پر 10 سے 12 فیصد کا فرق پڑا ہوگا۔ گذشتہ کچھ دنوں سے کوئی ریکارڈ توڑ امید ویسے بھی نہیں جڑی ہوئی تھی۔‘

ڈائریکٹر آلہاندرو جی اناریتو کی فلم ’دا ریویننٹ‘ کی شمالی امریکہ میں ٹکٹوں سے ہونے والی آمدن اب تک11 کروڑ 92 لاکھ ڈالرسے تجاوز کر گئی ہے۔ فلم آٹھ جنوری سنہ 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔ جے جے ابرامز کی فلم سٹار وارز نے عالمی طور پر 1.94 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے یہ دو ارب ڈالر کی آمدن سے تجاوز کر جائے گی۔

اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے کی سب سےمقبول فلم ’رائڈ الونگ ٹو‘ باکس آفس پر تیسرے مقام پر آگئی ہے۔ باکس آفس پر پانچ سب سے مقبول ترین فلموں میں دو نئی فلمیں شامل ہوئی ہیں، کامیڈی فلم ’ڈرٹی گرینڈپا‘ اور ’دا بوئی‘۔اگلے ہفتے میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ’دا فائنیسٹ آورز‘ اور ’کنگ فو پینڈا تھری‘ شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment