جمعہ, 03 مئی 2024


تصویری نمائش کے ذریعے پاکستان کا مختلف چہرہ دکھانے کی کوشش

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہم اکثر سنتے ہیں کہ زندگی دکھ اور سکھ کے احساس سے مل کر مکمل ہوتی ہے پھر ہم سوچتے ہیں, کیا یہ احساس دنیا کی مخالف سمتوں میں رہنے والے تمام انسانوں کو ایک ہی طرح متاثر کرتا ہے ؟

 

کیا امریکہ میں بھی لوگوں کے لیے تکلیف کا مطلب وہی ہے جو پاکستان میں ہے ؟ کیا پاکستان میں بھی خوشی اسی کا نام ہے ، جس پر لوگ امریکہ میں خوش ہوتے ہیں؟ وہ کون سی چیز ہے جو امریکہ کے انسان کو پاکستان کے انسان کو قریب سے جاننے میں مدد دے سکتی ہے ؟

امریکہ میں رہنے والوں کو پاکستان کا ایک مختلف چہرہ دکھانے کی ایک کوشش ہے، کنسٹرکشن ، ڈی کنسٹرکشن ، پاکستان ایمرجنگ‘ نام کی ایک تصویری نمائش جو 2017 میں پاکستان سے امریکہ لائی جائے گی۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی پروفیسر شائستہ خلجی، صحافی اور پلے رائٹر وجاہت علی اور نیشنل کالج آف آرٹس کی پروفیسر سامیہ احمد نے آرٹ اور کلچر کی مختلف اقسام، پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل اور رشتےکو قائم کرنے کے بارے میں اظہار خیال بھی کیاہے ۔۔

جاننے کے لئے دیکھئے یہ وڈیو رپورٹ ۔۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment