اتوار, 05 مئی 2024


 اداکار تھیٹر سمیت ہر میڈیم میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اداکارہ ثناء

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) داکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ ’’عشق پازیٹو‘‘ کا آئٹم سانگ کوریوگرافی، عکسبندی، میوزک، شاعری اور پرفارمنس سمیت ہر لحاظ سے لاجواب ہے، جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ اس آئٹم سانگ کی شاعری اور کمپوزیشن اچھی ہونے کے ساتھ فلمایا بھی بہت اچھا گیا ہے۔اس کے اچھے یا برے ہونے کے بجائے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ اس کو ایک چیلنج یا جاب سمجھ کر لے گا، اگر کسی کو کچھ نہیں آتا تو وہ سوائے خامیاں نکالنے کے اور کیا کر سکتا ہے۔ معمر رانا کے ڈائریکشن کی طرف آنے کے حوالے سے اداکارہ ثنا نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ہم سب فنکاروں کو اپنے تجربے کی بنیاد پر فلم اور ٹی وی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment