ھفتہ, 01 اکتوبر 2022


پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان نے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کو مشورہ

اہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان نے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہیے۔ اداکار شان پاکستانی اداکاروں کو مختلف نصیحتیں بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو اپنے رشتے کے احترام کا درس دریا تھا۔ تاہم اب بالی ووڈ کے کنگ خان کو بڑا مشورہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ خان نے کہا کہ ابھی اپنے اگلے پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اپنی اگلی فلم کے حوالے سے مجھے جو بھی فیصلہ کرنا ہو گا وہ میں آئندہ جون میں کروں گا۔ اس جواب سے لگ رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم زیرو کی ناکامی کے بعد فلموں کے چناؤ میں کافی محتاط ہو گئے ہیں اسی پر اداکار شان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جذبہ اور اعتماد کھو دے تو پھر یہی جواب سامنے آتا ہے ۔ آپ کی بھوک کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے۔ کردار ایک اداکار کے اندر سے آتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment