منگل, 16 اپریل 2024


مہوش حیات کاخودپرہونےوالی مسلسل تنقید پرصبرکاپیمانہ لبریز

کراچی: تمغہ امتیاز ملنے پر اداکارہ مہوش حیات کی ایک طرف شوبز ستاروں سے لفظی جنگ جاری ہے تو دوسری جانب وہ سوشل میڈیا ناقدین کا جواب دینے میدان میں آگئیں۔
 
مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے ناقدین کا منہ بند کرانے کے لیے کھل کر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا ہے۔
 
مہوش حیات نے کہا کہ ہم ایسی انڈسٹری سے ہیں جوکہ گلیمرس سے بھرپور ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اپنے اقدار کو بھلا دیا، کس نے اُن کو یہ اجازت دی ہے کہ میرے نام پرکیچڑ اچھالیں حالانکہ یہ لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں۔
 
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اعزاز ملنے کے معاملے پر گزشتہ دو ہفتے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس نے میری آنکھیں کھول دی ہیں تاہم میں اپنے ناقدین اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment