جمعرات, 25 اپریل 2024


جاپان کی وہ ماڈل جو حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتی

 

جاپان: اس تصویر کو غور سے دیکھئے جس میں ایک حسین جاپانی ماڈل نظر۔ اس کے بال حقیقی، جلد ہموار اور آنکھوں میں نمی تک اسے زندہ وجود کا درجہ دے رہے ہیں لیکن یہ صرف کمپیوٹر میں بنائی گئی ہے اور اس ماڈل کا اصل دنیا میں کوئی نام و نشان نہیںہے۔
جاپانی لفظ ima کا مطلب ’ابھی‘ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ وجہ سے اس کمپیوٹر ماڈل کو imma کا نام دیا گیا ہے۔ اب یہ انسٹا گرام کی مجازی ہستی بن چکی ہیں اور لوگ اس کے مداح ہوتے جارہے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر اس کے 15 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اس کی سوانح میں لکھا ہے کہ یہ محص کمپیوٹر سے بنائی گئی ماڈل ہیں ۔
اسے ماڈلنگ کیفے انکارپوریٹ نے بنایا ہے اور گزشتہ برس اس کی کئی تصاویر پیش کی گئی تھیں تاہم یہ سال اس کی غیرمعمولی مقبولیت کا سال بھی ہے۔ اگلے ماہ سی جی ورلڈ میگزین اسے اپنے سرورق پر جگہ دینے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہر شخص آئما کا گرویدہ ہے اور کمپیوٹر گرافکس کے ماہرین اس تخلیق پر حیران اور ششد ہیں۔
آئما کی سب سے خاص بات اس کا حقیقی روپ ہے اور ہر دیکھنے والا اسے حقیقی سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئما بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment