ھفتہ, 04 مئی 2024


دیپکا اور رنویر کی نئی زندگی کا سفرکاآغاز

اٹلی : نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا پر دپیکا اور رنویر کی شادی کی خبروں کے چرچے تھے جب کہ رواں ہفتے ہی دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے جہاں یہ مقبول جوڑا اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔
دپیکا اور رنویر کی شادی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق 2500 ٹوئٹس کی گئی ہیں جوکہ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بن بھی گیا ہےجب کہ سوشل میڈیا پر آج صبح سے ہی شادی کے مقام کی تصاویر زیر گردش ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment