جمعہ, 26 اپریل 2024


پرینکاچوپڑا اور شارخ خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

پرینکا چوپڑا اور شارخ خان کی قربتوں پر کیا گوری نے طلاق لینے کا فیصلہ: تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ جوڑوں کی قربتوں اور معاشقے کی کہانیاں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، اب کی بار یہ انکشاف ہوا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان اور پریانکا چوپڑا بھی ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے ۔تھے

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ خان اور پریانکا کے درمیان قربتیں 2007 میں بنائی جانے والی فلم ’ڈان‘ کے دوران ہوئیں، اُن کے بعد افواہیں سامنے آئیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوچکے۔ ڈان کی تشہیر کے دوران بھی دونوں اداکار ایک دوسرے کے بہت قریب
دیکھے گئے تو افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

کنگ خان کی اہلیہ نے پہلے تو اس بات کو نظر انداز کیا مگر پھر ایک وقت میں انہیں محسوس ہوا کہ شاید افواہیں میں کچھ سچ پوشیدہ ہے، تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوری نے شاہ رخ خان سے علیحدگی کی دھمکی دی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اہلیہ کی طلاق لینے کی دھمکی سُن کر کنگ خان ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے ساری بات سمجھانے کی کوشش کی جس پر گوری نے شرط رکھی کہ شاہ رخ خان آئندہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

شوبز حلقوں میں ایک دور تک یہ بات بھی زیر گردش رہی کہ گوری خان نے اپنے بہترین دوست اور ہدایت کار کرن جوہر سمیت دیگر بااثر افراد کے ساتھ مل کر پریانکا کے تمام پروجیکٹس منسوخ کرادیے تھے جس کی وجہ سے اداکارہ کافی عرصے تک بالی ووڈ سے دور رہنے پر مجبور بھی رہیں۔ شوبز حلقوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ گوری خان کی دھمکی اور پریانکا پر شوبز کے دروازے بند کرنے کی حکمت عملی کام کرگئی کیونکہ ڈان 2 کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان نہ صرف فاصلے پیدا ہوئے بلکہ شاہ رخ اور پریانکا ایک دوسرے کے ساتھ فلم میں نظر بھی نہیں آئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment