جمعہ, 10 مئی 2024


کرشمہ اور کرینہ کی بچپن کی تصاویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی کرینہ اور کرشمہ کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔ آج ہم بات کررہے ہیں بھارتی میڈیا انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والی دو بہنوں کی، جن کی کم عمری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے انہیں ’ننھی پریوں‘ کا لقب دیا۔بالی ووڈ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی کرشمہ کپور نے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن کرینہ سیف کے ساتھ موجود تھیں۔

کرشمہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن سے محبت کا اظہار بھی کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ سے اور ہمیشہ کے لیے ایک ہی ہیں اور رہیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment