جمعہ, 10 مئی 2024


مقبول ترین شو سی ائی ڈی کے مداحوں کے لیے بری خبر

 

مقبول ترین شو سی ائی ڈی کے مداحوں کے لیے بری خبر مبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو سی ائی ڈی کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ شو کو 21 سال بعد بند کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔

سی ائی ڈی کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جو مسلسل 21 سالوں سے شائقین کے دل ودماغ پر قبضہ جمائے ہوئے ہے تاہم اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ میڈیا پورٹس کے مطابق سی ائی ڈی کو بھارت کا سب سے زیادہ نشر ہونے والے شوکا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جب کہ سی ائی ڈی کے مرکزی کرداروں اے سی پی پردیومن، ابھیجیت اور دیا بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہیں۔ چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ائی ڈی کی ٹیم اور فائر ورکس پروڈکشن کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا شو کی اخری قسط 27 اکتوبر کو نشر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی ائی ڈی کی پروڈکشن ٹیم نے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ واپس انے کا عندیہ بھی دیا ہے

جس میں پہلے سے زیادہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اقساط پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سی ائی ڈی کی پہلی قسط 1997 میں نشر کی گئی تھی اور اب تک اس کی 1500 اقساط نشر کی جاچکی ہیں، دیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیانند شیٹی نے شو بند ہونے کی وجہ چینل کے ساتھ مسائل کوبتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی شو کے بند ہونے کا اچانک پتہ چلا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment