پیر, 20 مئی 2024


عمران ہاشمی نے ،چیٹ انڈیا ،فلم کو سب سے بڑی فلم قراردے دی

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ)’چیٹ انڈیا‘ نامی اس فلم کی مشترکہ پروڈکشن کرنے والے عمران ہاشمی کا ماننا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام میں ہونے والی کرپشن کے گرد گھومتی ہے۔ عمران ہاشمی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’اس فلم کا اسکرپٹ اور نام چیٹ انڈیا کافی پاورفل ہے، یہ ایسی چند بہترین کہانیوں میں سے ایک ہے جسے پڑھنے کا مجھے موقع ملا، اور میں ایک ایسی فلم جو میرے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی میں کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہوں‘۔ اداکار نے اس فلم میں کام کرنے کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment