ایمز ٹی وی (انٹر ٹیمینٹ)سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی سالگرہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پٹودی ہاؤس کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے دن سے ہی سرخیوں میں رہتے ہیں، کبھی تیمور کا پٹھانی روپ، تو کبھی ان کی آنکھیں میڈیا میں زیر بحث رہتی ہیں، 20 دسمبر کو تیمور کی پہلی سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس حوالے سے پٹودی ہاؤس میں تیاریاں بھی جاری ہیں۔
سیف اور کرینہ جہاں تیمور کی سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں خالہ کرشمہ کپور بھی پٹودی ہاؤس پہنچ گئی ہیں، کرشمہ کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیمور کی سالگرہ ہمارے لیے انتہائی اہم لمحہ ہے اور پورا خاندان بہت خوشی محسوس کررہا ہے تاہم تیمور کی سالگرہ صرف خاندان کے افراد کے درمیان ہی منائی جائی گی کیونکہ یہ بالی وڈ پارٹی نہیں بلکہ گھر کی نجی تقریب ہے۔
اس حوالے سے کرینہ کپور پہلے ہی واضح کرچکی ہیں کہ تیمور کی سالگرہ گھر کی تقریب ہوگی، یہ کوئی بالی ووڈ کی پارٹی نہیں اور ویسے بھی یہ تیمور کی پہلی سالگرہ ہے جو صرف خاندان والوں کے ساتھ منائی جائی گی۔
دوسری جانب پٹودی ہاؤس کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے جب کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سمیت گھر کے تمام افراد تیمور کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔