جمعرات, 16 مئی 2024


مسالا ایوارڈ 2017، ماہرہ خان سمیت کئی پاکستانی فلمی ستاروں نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ ماہرہ خان ویسے تو اپنی جانداراداکاری کے ذریعے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب وہ ایشیا کی بااثر خاتون بھی قرار پائی ہیں۔
دبئی میں بین الاقوامی ’’مسالا ایوارڈز‘‘ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برصغیر پاک و ہند کے مختلف فنی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے مشہورومعروف اداکاروں نے شرکت کی۔ ایوارڈ میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین اور میرا کے علاوہ فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے بھی شرکت کی۔
مسالا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں پاکستان اور بھارت کے متعدد اداکاروں کو مختلف کیٹگریز کے لیے ایوارڈز دئیے گئے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس (بااثر ایشیائی خاتون ) کا ایوارڈ دیا گیا۔
رواں سال ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘کی پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو رواں سال کی پرجوش پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا۔
صبا قمر رواں سال کی بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں۔
جب کہ سوشل میڈیا سنسیشن کا ایوارڈ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین لے اڑیں۔
پاکستانی موسیقار بلال سعید کو ایشین میوزک سنسیشن 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کے نامور اداکار گوونداکو ڈانسنگ لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment