ھفتہ, 18 مئی 2024


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ خطرناک بیماری میں مبتلا

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو H1N1 وائرس لاحق ہوگیا ہے جسے عام طور پر سوائن فلو کہا جاتا ہے۔ عامر خان کو ’’ستیامے وجیتے واٹر کپ ایوارڈز‘‘ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء کو یہ پیغام دیا کہ انہیں سوائن فلو ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں عامر خان اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں افسوس کے ساتھ اپنے مداحوں کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ سال بھر سخت محنت کے بعد جب خوشی منانے کا وقت آیا تو اس بیماری کی وجہ سے جو کہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے انہیں ایک ہفتے تک گھر کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔ تقریب میں موجود فلمی ناقد انوپما چوپڑا نے بتایا کہ عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ کو بھی سوائن فلو ہوگیا ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment