اتوار, 23 جون 2024


اداکارہ ریماخان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)  پاکستان کی نامور اداکارہ، ہدایتکارہ اور ماڈل ریما خان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریما خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، بیٹا صحتمند ہے اور وہ اسپتال سے اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش پر اللہ کی شکر گزار ہوں، میرے شوہر ڈاکٹر شہاب طارق اورتمام اہل خانہ بہت خوش ہیں۔ چاہنے والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ریما خان نے 2 سال قبل ورجینیا میں مقیم پاکستانی ماہر امراض قلب ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment