منگل, 18 جون 2024


رنبیر کو سنجو بابا بنناپڑ گیا مہنگا

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں لیکن بہترین کردار کی عکاسی کے لیے جو انہوں نے اپنا وزن بڑھایا تھا اب وہ اس سے پریشان ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کی زندگی کی 7 پہلؤوں کی عکاسی کریں گے۔ اداکارآج کل ان کی جوانی کی زندگی کی شوٹنگ کرا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے سنجے دت کی طرح اچھا خاصا وزن بڑھایا ہے۔ ا۔س حوالے سے رنبیرکا کہنا ہے کہ سنجے دت کا کردارادا کرنے پربہت خوش اورپرجوش ہوں، ہدایتکارراج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے لیکن اس سے قبل کبھی بھی انہوں نے اتنا وزن نہیں بڑھایا ہے لیکن فلم کے کردارکی یہی مانگ تھی لیکن اب میں تیزی سے وزن گھٹا رہا ہوں کیونکہ اب اداکارکے دوسرے زندگی کے پہلو کی شوٹنگ کرنی ہے جس میں سنجے دبلے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment