اتوار, 23 جون 2024


متعدد بھارتی پروڈیوسر فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، جاوید شیخ

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) جاوید شیخ نے کہا ہے کہ متعدد بھارتی پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز سے پاکستانی ڈراموں کی نمائش کے بعد متعدد فلم پروڈیوسرز پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ جاوید شیخ تین روز بھارت میں ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ’’تماشا‘‘ کی فلم بندی مکمل کراکے پاکستان واپس آئے ہیں، وہ اس فلم میں رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment