ھفتہ, 11 مئی 2024


اڑی اڑی جائے دل کی پتنگ،کو کس نے کاٹا؟؟

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمںٹ) بالی ووڈ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم “رئیس” کے 2 گانے پہلے ہی ریلیز ہوچکے ہیں جو مداحوں کو خوب پسند آئے تاہم اب فلم کا ایک اورگانا ریلیزکردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اوربھارت سمیت دنیا بھرمیں مداحوں کی جانب سے انتظارکی جانے والی فلم “رئیس” رواں ماہ ریلیزہونے جارہی ہے جس کے 2 گانے “لیلا میں لیلا” اور”اوظالما” ریلیزہوچکے ہیں تاہم دونوں ہی گانوں نے ریلیزہونے کے ساتھ ساتھ دھوم مچادی ہے۔

اب فلم کا ایک اورگانا “اڑی اڑی جائے دل کی پتنگ” بھی ریلیزکردیا ہے جس میں ماہرہ اورشا ہ رخ خان بہترین انداز میں نظرآرہے ہیں، دونوں ہی اداکارگانے میں بھارتی ریاست گجرات کا مشہورلوک رقص “گربا” کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارشاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیزکی جارہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment