جمعہ, 17 مئی 2024


ڈرامہ کرنے سے انکار پراداکارہ کو قتل کیا


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)  پولیس نے سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گوجرانوالا اور فیصل آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔


کچھ روز پہلے نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگا کر چاروں ملزمان کو فیصل آباد اور گوجرانوالا سے گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں رانا مزمل، رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کی ملزم رانا مزمل سے گزشتہ 6 سال سے دوستی تھی، ملزم اداکارہ کو دیگر لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا تھا۔ علاوہ ازیں رانا مزمل کے دوست رانا فہیم نے قسمت بیگ کو بار بار فون کرکے فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے کا کہا لیکن اداکارہ کی جانب سے ٹال مٹول کی جاتی رہی جس کے بعد ملزمان نے اداکارہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

شہر میں شیر کی موجودگی کی اطلاع، پولیس نے سچ معلوم کرنے کیلئے رات کو جگہ جگہ کیمرے لگادئیے، لیکن یہ شیر نہیں تھا بلکہ۔۔۔
ملزمان رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ گوجرانوالہ سے کرایے کی گاڑی لے کر لاہور آئے اور لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں اداکارہ قسمت بیگ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ملزمان نے قسمت بیگ کو گولیاں مارنے کے بعد رانا مزمل کو اطلاع دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے قاتلوں کا پتا لگایا اور ملزم رانا مزمل کو گرفتار کرلیا جس کے بعد مزید 2 ملزمان کو گوجرانوالہ اور ایک ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment