منگل, 14 مئی 2024


عمر کا جوش اور جذبے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،عامر خان


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ پر اپنی فلموں سے راج کرنے والے عامر خان نے یہ ثابت کردیاہے

کہ عمر تو صرف گنتی ہے اصل میں عمر کا جوش اور جذبے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے،یہ باتیں صرف کتابوں میں لکھی جاتی تھیں لیکن عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم دنگل میں اسے بھی سچ کر دکھایاہے۔مسٹر پرفیکشسنٹ نے فلم دنگل کیلئے اپنا وزن بڑھانے کے بعد اب اسے انتہائی حیران کن انداز میں واپس کم کر لیاہے ،اداکار کی نئی تصویروں نے فلموں کے شائقین کو حیران کر کے رکھ دیاہے۔

اداکاری کی بات آتی ہے تو عامر خان ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی محنت پر انحصا ر کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال ان کی فلم گجنی ہے جس میں انہو ںنے 9مہینے لگا کر انتہائی خوبصورت مسکولر جسم بنایا اور اپناوزن بھی ڈرامائی انداز میں کم کیا ۔عامر خان کی فلم گجنی نے بھی باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے اور اب عامر خان ایک بار پھر باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے کیلئے اپنی فلم ’دنگل‘کو مکمل کرنے کیلئے سرگرم ہیں جس وہ ایک پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں ۔فلم کے پہلے فیز میں انہوں نے عمر رسیدہ پہلوان کا کردار نبھانے کیلئے اپنا وزن چھ مہینے میں 68کلو سے 93کلو تک بڑھایا ،عامر خان نے فلم کی شوٹنگ کیلئے موٹے کپڑے اور میک کا سہارا لینے کی بجائے حقیقت میں اپنے وزن کر بڑھانے کا فیصلہ کیا جس میں وہ کامیاب رہے چونکہ اب فلم کا پہلا فیز مکمل ہو چکاہے تو انہوں نے اپنا وزن انتہائی حیران کن انداز میں 25کلو کم کر لیاہے اور وہ پھر ایک دفعہ ایک نوجوان بن گئے ہیں جس میں وہ انتہائی خوبصورت جسم کے مالک ہیں ۔ویڈیو دیکھیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment