جمعہ, 10 مئی 2024


فلم '’’کارز3‘‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینیمیٹیڈفلم سیریز’’کارز،کا پریکوئل تیار ‘‘ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت نئی کامیڈی ایڈونچر فلم '’’کارز3کا‘‘ پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکاربرائن فِی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس تھری ڈی فلم کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھوم رہی ہے جو اچانک ہی اس کے اسپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

لائینٹنگ میکوئن کو ورلڈ ریسنگ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کیلئے جدید دور کی تکنیک حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تا کہ وہ جدید اور تیز ترین کاروں کی دوڑمیں اپنی سبقت برقرار رکھ سکے۔

ریسنگ کے دوران جیتی جاگتی کاروں کے درمیان دلچسپ واقعات پر مبنی اس فلم کو کیون ریحر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ ادکار اون وِلسن ،لیری گائے، بونی ہنٹ اورچیک میرین کی آوازوں میں ریکارڈکئے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی اینیمیشن اور پکسر اینیمیشن کی تیار کردہ بولتی اور لڑتی جھگڑتی ریسنگ گاڑیوں کے دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ ایڈونچر کامیڈی فلم والٹ ڈزنی اور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال 16جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment