منگل, 21 مئی 2024


بھارتی میڈیا نے توحد ہی کردی۔۔۔ فوادخان اورماورہ حسین پرانتہائی بیہودہ الزام عائدکردیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت کے بے لگام میڈیا نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماورہ حسین اورعمران عباس پر کالے دھن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے اور کالے دھن کو روکنے کے لیے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اس مہم سے بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا عندیہ کیا دیا تو بھارتی میڈیا نے روایتی طور پر بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو بھی کالا دھن بنانے میں ملوث قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں فواد خان، ماورہ حسین اورعمران عباس پر کالا دھن بنانے کا الزام عائد کردیا ہے اور ایک بھارتی چینل نے فرضی اسٹنگ آپریشن میں پاکستانی اداکار فواد خان کو مینیجر کے ذریعے منی لانڈرنگ اور کالا دھن بنانے میں ملوث قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی مینیجرتورل سونی سے ایک تقریب میں شرکت کے لیے بات کی گئی جس پر معاملہ ایک کروڑ میں طے کیا گیا جب کہ فواد خان کی مینیجر کی جانب سے ٹیکس سے بچنے کے لیے 25 فیصد رقم بھارتی بینک اکاؤنٹ اور باقی رقم دبئی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا۔

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ میں ایک ہی فلم کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو بھی کالا دھن بنانے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماورہ حسین کے مینیجر حسن چوہدری نے شادی میں شرکت کے لیے 50 لاکھ روپے کی ڈیل کی جس کے لیے فوری طور پر 5 لاکھ روپے بھارت کے اکاؤنٹ اور باقی 45 لاکھ آسٹریلیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔بھارتی میڈیا نے پاکستان سے روایتی دشمنی یہیں ختم نہیں کی بلکہ نامی گرامی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان پر بھی کالا دھن بنانے کا الزام عائد کیا جس سے ان کے میڈیا کے بے لگام ہونے کااندازہ لگانا کسی صورت مشکل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فواد خان بالی ووڈ کی 3 فلموں اور ماورہ حسین ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment