ھفتہ, 04 مئی 2024


2015 فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ثابت ہوسکتا ہے

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)  پاکستان میں سنیما انڈسٹری کی گزشتہ چند سالوں میں ترقی حوصلہ افزائی رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بننے والی فلموں کو خاطر خواہ فائدہ  ہوا ہے فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں سنیما انڈسٹری کا اس وقت اہم کردار ہے پاکستان بھر میں نئے سنیما گھروں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے نئے سال میں کراچی میں دس نئے سنیما گھر فلموں کی نمائش کا آغاز کردیں گے گزشتہ سال2014میں 19فلموں کی نمائش اور ان میں سے چند فلموں کی کامیابی  سے سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

متعدد ٹیلی ویژن پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور فنکاروں نے 2015میں نئی فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ہے پاکستان کی فلم انڈسٹری نئے سال مین ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گی اور سنیما انڈسٹری کی رونقین بحال ہوجائیں گی،نئے سال میں کراچی میں مزید 10نئے سنیما گھر فلموں کی نمائش کا آغاز کریں گے2014میں جو 20فلمیں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئیں تھیں وہ اس سال سنیماؤں  میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔نئے سال کے آغاز پر اس بات کی بھی امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی خاصی حد تک حوصلہ شکنی ہوگی ، فلم انڈسٹری کی حکمت عملی اور اچھی معیاری فلموں کے بعد پاکستانی سنیما گھروں پر پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment