ھفتہ, 18 مئی 2024


سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان رشتے کے بارے میں نیا انکشاف

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان رشتے کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان سے ناطہ ٹوٹنے کے بعد ایشوریا نے وویک اوبرائے کو دوستی کیلئے چنا تھا، لیکن اچانک یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ ہم اس پریم کہانی کی پوری داستان آپ کو سناتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے سلمان خان کے ساتھ بریک اپ کے بعد جہاں اپنی ذاتی زندگی سے بہت دکھی تھیں تو وہیں انھیں اپنے فلمی کیریئر نے بھی پریشان کیا ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم چلتے چلتے میں رانی مکھرجی کی جگہ پہلے ایشوریا رائے ہی مرکزی کردار میں کاسٹ تھیں۔ شاہ رخ کے ساتھ انہوں نے کئی دنوں تک شوٹنگ بھی کی تھی، لیکن ایک دن سلمان فلم کے سیٹ پر پہنچے اور انہوں نے ایشوریا سے ملنے کے لئے شاہ رخ سے لڑائی کر لی۔ سلمان خان کے ہنگامے سے شاہ رخ اتنے پریشان ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا کو فلم سے نکال دیا۔ اس دور میں ایسی حالت ہو گئی تھی کہ کوئی بھی ہیرو ایشوریا کے ساتھ کم نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ اسے ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں سلمان اس سے جھگڑا نہ کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment