ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) اب بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھیں، ماسکو میں منفرد بیڈ سینما کا افتتاح کر دیا گیا اب ملے گا گھر جیسا ماحول جہاں آپ بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھ سکیں گے۔جی ہاں بالکل روس کے دارالحکومت ماسکو میں دلچسپ طرز کے بیڈ سینما کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ماسکو میں کھولے گئے اس منفرد سینما تھیٹر میں عام سینما تھیمز سے ہٹ کر کرسیوں کی جگہ نرم ملائم بستر لگا دیئے گئے ہیں۔ فرنیچرکمپنی کے ساتھ اشتراک سے شروع کیے گئے پراجیکٹ میں اس تھیٹر کو ایک گھر کے کمرے کی طرح ڈیکوریٹ کیا گیا ہے جہاں میچنگ پردوں سے لیکر سائیڈ ٹیبل اورریڈنگ لیمپس تک موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو کے خم کی شاپنگ مال کے کینو اسٹار سینما میں یہ منفرد بیڈ تھیم مووی شوز فقط ایک ہفتے تک پیش کیے جارہے ہیں ۔
اب آپ بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھیں، وہ بھی سنیما ہال میں
- 15/12/2014
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 2335 K2_VIEWS
Leave a comment