بدھ, 15 مئی 2024


پاکستانی دوطلبا کے لئے جاپانی اسکالر شپ

ایمزٹی وی (تعلیم) کراچی میں MEXT اسکالر شپ حاصل کرنے والے کراچی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والےدو طالب علموں کے لیے تقریبِ آگہی کا انعقادکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ جاپان ہر سال غیر ملکی طالبِ علموں کے لیے اسکالرشپ مہیا کرتی ہے، جن میں پاکستانی طالبِ علم بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں یہ اسکالرشپس ریسرچ، ٹیچر ٹریننگ اور انڈر گریجویٹ سطح کے طالبِ علموں کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔ پاکستان سے ہر سال 10 طالبِ علم اس اسکالر شپ کے تحت ریسرچ کے لیے جاپان جاتے ہیں اور اس سال یہ تعداد آٹھ ہے۔ریسرچ کے طالبِ علم عموما ماسٹر اور چند ایک پی ایچ ڈی کے لیے بھی جاپان کا دورہ کرتے ہیں۔ اس تقریبِ آگہی کے موقع پر کراچی میں جاپانی قونصل جنرل جناب آکیرا اووچی نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو مبارکباد پیش کی اور انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ طالبِ علم مستقبل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ مزید پاکستانی طالبِ علم MEXT اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں گے جس سے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت مل سکے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment