جمعہ, 17 مئی 2024


اب پیزا میں یونیورسٹی ڈگری حاصل ہوگیا آسان

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) برطانیہ کے صنعتی شہر مانچسٹر کی مشہور زمانہ مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ستمبر کے مہینے سے طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس کی پیشکش کر رہی ہے۔

مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی اور پیزا ہٹ چین، دونوں نے ساتھ مل کر طلبہ کو پیشہ ورانہ پیزا بنانا سکھانے کے لیے ایک انڈر گریجویٹ پروگرام تخلیق کیا ہےجو برطانیہ میں پیزا کی پہلی یونیورسٹی سطح کی سند ہو گی۔یہ منصوبہ اگلے پانچ برسوں کے لیے ہے، جس کے تحت یونیورسٹی برطانوی طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس مکمل کرائے گی اس اسکیم میں میٹرک، انٹر اور گریجویٹ سطح کے1500 طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گا۔

اس کورس میں حصہ لینے والے طلبہ یونیورسٹی اور پیزا ہٹ میں مطالعے کریں گے جس میں امیدواروں کو فوڈ پروڈکشن سے لے کر انتظام کی صلاحیت اور مالیات کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح طلبہ کو مستقبل کا کامیاب بزنس بنانے کے لیے مالی تجزیوں اور کاروباری پہلوؤں سے آگاہی فراہم کرنا اور سب سے بڑھ کر ایک پرفیکٹ اور لذیذ پیزا بنانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

پیزا ہٹ کے مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر کیتھرون آسٹن کے مطابق اس کورس کے تحت آئندہ چند سالوں کے دوران ہم طلبہ کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے تاکہ ہم انھیں زندگی بھر کے لیے پیشہ ورانہ مہارت سکھا سکیں جو صرف ریستوران کے کاروبار کی مہارت تک محدود نہیں ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment