جمعہ, 17 مئی 2024


وزیراعلیٰ کے دورہ برطانیہ سے تعلیم و انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا نیا باب کھل گیا:رانا مشہود

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے دورہ برطانیہ سے پنجاب میں توانائی ، تعلیم، فنی تربیت، صحت اور لاء اینڈ آرڈر کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا باب کھل گیا ہے۔

برطانوی حکام نے پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں ہونے والی بے مثال ترقی کو بہت سراہا اور اسے ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تقلید قرار دیاہے۔ برطانیہ حکومت نے جس سنجیدگی اور غیر معمولی دلچسپی سے پنجاب کی ترقی میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا اس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو جاتاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment