بدھ, 06 نومبر 2024


جامعہ این ڈی کے تحت”Huaweiپاکستان انٹیلی جنٹ ایجوکیشن سمٹ 2021“کا انعقاد

کراچی: جامعہ این ای ڈی، ہائر ایجوکیشن کمیشن اورHuawei پاکستان کے اشتراک سے”Huaweiپاکستان انٹیلی جنٹ ایجوکیشن سمٹ 2021“کاانعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کلاس رومز کا ہونا،پاکستان کی تعلیمی اور آٹی ٹی انڈسٹری میں انقلابی قدم ثابت ہوگا، انٹیلی جنٹ سمٹ 2021پاکستان ہی کا نہیں بلکہ اس خطے کے مستقبل کو تبدیل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بہترین آٹی ٹی کمپنی Huaweiکا پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونی ورسٹی این ای ڈی کے اشتراک سے منعقدہ یہ سمٹ پاکستان کی آٹی ٹی انڈسٹری میں انقلابی قدم ثابت ہوگا۔
طالب علموں سے خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سمٹ پاکستان ہی کا نہیں بلکہ اس خطے کے مستقبل کو تبدیل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل اور ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقعے پر کمپوٹر کو دنیا کی دوسری بڑی ایجاد کہتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہناتھا کہ اس سمٹ کے ذریعے اسمارٹ کلاس رومز کے تصوراور ورچوئیل لرننگ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ جامعہ این ای ڈی کے طالب علموں کے لیے Huawei کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی مفت فراہم کی جارہی ہے، اس کے لیے جامعہ ان کی شکرگزار ہے۔

ایم ڈی ہوآوے کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کررہاتاکہ کووڈ19 جیسی صورتِ حال میں بھی تعلیم متاثر نہ ہو۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کا کہنا تھا کہ آن لائن طریقہ تعلیم میں مزید بہتری کے لیے ہوآوے کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

اس موقعے پرایجوکیشن ورچوئیل Huawei پاکستان کے اکاونٹ ڈائریکٹرنیاز علی شاہ رخ، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر نوید طاہر سمیت ڈائریکٹر آئی ٹی اسد عارفین نے اسمارٹ کلاسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment