بدھ, 17 اپریل 2024


انٹرمیڈیٹ پرائیویٹ امیدواروں کےسالانہ امتحانات کےایڈمٹ کارڈزجاری

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےانٹرمیڈیٹ پرائیویٹ امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے ایڈمٹ کارڈزان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں، ایسے امیدوارجنہوں نے اس دوران رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے پرانے پتوں سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرلیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment