اتوار, 19 مئی 2024


جامعہ کراچی سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے دعوت نامےکب اور کہاں سےحاصل کیاجاسکتےہیں؟

کراچی: جامعہ کراچی سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے دعوت نامے24 اور25 دسمبر 2019 ءکو حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد برائے 2019 ء28 دسمبر 2019 ءکو منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں طلبہ اپنے دعوت نامے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے گراﺅنڈ فلور پر واقع کمرہ نمبر 01 سے 24 اور25 دسمبر 2019 ءکو صبح10:00 تادوپہر3:00 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔

امیدوار اصل شناختی کارڈ اور اصل رسید دکھا کر دعوت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لئے گاﺅن حاصل کرنے کی سہولت بھی کمرہ نمبر 01 میں میسر ہوگی۔

واضح رہے کہ دعوت ناموں اور گاﺅن کے حصول کے لئے 25 دسمبر کو بھی رجوع کیا جاسکتاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment