کراچی: قرآن فاونڈیشن کے زیرِاہتمام ”جلسہ تقسیمِ اسناد “ کاانعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار قرآنی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ جلسہ تقسیمِ اسناد سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمِ اعلی خاور رضا نے ناصرف اساتذہ کی اَن تھک کاوشوں کو سراہا بلکہ طالبات کو ”دلاورخواتین “کے لقب سے پکارتے ہوئے کہا کہ اللہ کے اس کلام کو جسے زمانے نے چھوڑ دیا، آپ نے اُسے اپنے رب کی رضا کے لیے اپنایاتو اب یہ تبدیلی فقط نعرے تک محدود نہ بلکہ عملی ہونی چاہیے ، جہاں تک ممکن ہو سکے ،اس قرآنی تدریس کی ترقی اور ترویج میں آگے بڑھیے ۔
اس موقع پرحجةالاسلام سلیم احمد سلیمی کا کہنا تھا کہ میں سو مرد طالبِ علموں کے مقابلے ایک طالبہ کو فوقیت دیتا ہوں کیوں کہ عورت انفرادی یونٹ یعنی گھر سے لے کر معاشرے کی تربیت کی ذمے داری انجام دیتی ہے۔
اس موقع پر منقبت گو مسلم مہدی نے کلام پڑھا جب کہ معروف عالمہ ڈاکٹر ثروت عسکری نے طالبات میں سرٹیفکٹس تقسیم کیے ۔ پہلی پوزیشن انچولی کی خواہر عصت النسا ءنے حاصل کی جب کہ اُستاد اور منتظمہ صدف زہراکو ”ٹیچر آف ڈی سیزن“ کی شیلڈ دی گئی۔
واضح رہے انقلابِ نور کلاسز کا آغاز یکم دسمبر سے کیا گیا تھاجس کا مقصد نماز میں تجویدِ قرآن کی دُرستی تھا۔