اتوار, 12 مئی 2024


فپواسا کی کال پر تدریسی عمل معطل

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ کی کال پر سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔ فپواساسندھ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری کے مطابق یہ معطلی فپواسا کے مطالبات کیلئے کی گئی ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاپواسا کے مطالبات میں سندھ یونیورسٹیز ترمیمی اکیڈمک ایکٹ 2013 کا جائزہ، ہارڈ شپ کیسز کی منظوری، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے ہائوزنگ اسکیم، پی ایچ ڈی الائونس میں اضافہ، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک اسکالرشپ کو میں اضافہ ، یونیورسٹیوں کی بجٹ میں اضافہ، جامعات کے حفاظتی انتظامات کو موثر بنانا، غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی برطرفی، اعلیٰ تعلیمی کمیشن سندھ میں تعلیم دانوں کی تعیناتی اور جامعات میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعیناتی پر پابندی شامل ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment