جمعہ, 17 مئی 2024


جامعہ کراچی میں پرووائس چانسلر تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ

 

ایمزٹی وی(کراچی)جامعہ کراچی کے انتظامی معاملات بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے جامعہ کراچی میں پرووائس چانسلر تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر کے لیے ڈاکٹر عابد اظہر، ڈاکٹر ،خالد عراقی، ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ، ڈاکٹر انیلہ امبر ملک، ڈاکٹر احمد قادری اور ڈاکٹر ارشد اعظمی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر عاصم حسین سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلر کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی سماعت کی
ملاقات میں ممکنہ پرووائس چانسلر کے ناموں پر بھی غوا ہوا، جامعہ کراچی سے ملحقہ جامعہ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں پہلے ہی پرووائس چانسلر موجود ہیں جبکہ جامعہ سندھ میں چار سے زائد پرووائس چانسلر کیمپس کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں اسی طرح جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور داؤد انجینئر یونیورسٹی میں بھی پرووائس چانسلر موجود ہیں لیکن جامعہ کراچی میں گزشتہ 16؍سال سے کوئی پرووائس چانسلر نہیں ہے۔
سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے دور میں دو پرووائس چانسلرز جامعہ کراچی میں تعینات تھے جن یں ڈاکٹر ناصر الدین خان اور ڈاکٹر شبانہ عروج کاظمی شامل تھے، ذرائع کے مطابق موجودہ تناظر میں جامعہ کراچی میں ایک کےبجائے دو پرووائس چانسلرز تعینات ہو سکتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment