اتوار, 05 مئی 2024


اسکولوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اور نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ درخواست فارم جمع کروانے کی تاریخ30اگست کو ختم ہو گئی ہے لہٰذا اسکولوں کے سربراہان کی سہولت کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکائونٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے6اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment