پیر, 29 اپریل 2024


طالب علم کا ڈگری لیتے ہوئے اسٹیج پر دلچسپ اور انوکھاانداز

 

ایمزٹی وی(تعلیم)قومی فاسٹ باﺅلر حسن علی کا وکٹ لے کر جشن منانے کا منفرد انداز پاکستان بھر میں بہت مقبول ہو چکا ہے اور پورے ٹورنامنٹ کی یادگاروں میں سے ایک ہے اور اس کیساتھ ہی کرکٹرز کی جانب سے منفراد انداز اپنانے کا ایک نیا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ حسن علی بھی اسی نقش قدم پر چل نکلے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ ان کا طریقہ پاکستانیوں کو ’بھا‘ گیا ہے لیکن اس طالب علم کو تو اتنا پسند ہے کہ اس نے ڈگری لینے سے پہلے حسن علی کے انداز میں اپنی کامیابی کا جشن منایا اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ پروفیسرز بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔ کیا بات ہے۔۔۔! ڈگری کا حصول زندگی کی بڑی خوشیوں میں سے ایک ہوتی ہے کیونکہ یہ وہ سرٹیفکیٹ ہے جو سالوں کی محنت کے بعد ملتا ہے اور اس طرح کا جشن منانے کیلئے اس سے اچھا موقع تو کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment