اتوار, 19 مئی 2024


عمران خان نے وزیراعظم کی حکمت عملی اپنالی۔۔ پہلے تنقید پھر اسکیم کا اعلان

 

ایمزٹی وی(پشاور/تعلیم) وفاقی و پنجاب حکومت کی دیکھا دیکھی پشاور کے ضلع ناظم نے بھی لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے وفاقی و پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرنے والے عمران خان کی پارٹی کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ضلع ناظم محمد عاصم نے بھی امتحانات میں اچھا رزلٹ لینے والے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جسے سن کر سب خوشکوار حیرت میں مبتلا ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبا کو ایک لاکھ روپے فی کس بھی دیے جائیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ بھی پیش کیے جائیں گے ۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں جن کا خیال ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کی بجائے تعلیمی اصلاحات کرے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment