اتوار, 05 مئی 2024


ایڈورڈز کالج پشاور کے طلبہ و طالبات کا انوکھا ڈرامہ پیش

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/پشاور) ایڈورڈز کالج پشاور کی ڈرامیٹک سوسائٹی نے یونانی بادشاہ کی کہانی ’’اینٹی گن‘‘ پر مبنی ایک ڈرامہ پیش کیا جس میں کالج کے طلبہ و طالبات نے حصہ لے کر بہترین انداز میں اداکاری کی اور حاضرین کے دل موہ لئے۔

 اس حوالے سے ایڈورڈز کالج کے پروفیسر ناصر اقبال نے کہا کہ ایڈورڈز کالج ڈرامیٹک سوسائٹی طلبہ کو گاہے بگاہے مواقع فراہم کرتی رہتی ہے کہ وہ اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں اور سوسائٹی انہی طلبہ و طالبات کے ذریعے بہت سے ڈرامے کامیابی سے پیش کر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی احساسات کو جانچنے میں ڈرامہ اہم کردار ادا کرتا ہے ‘ اسٹیج ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں ۔

 

اس موقع پر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبر احتشام نے کہا کہ معاشرے کی بہتری میں بھی اسٹیج کا اہم کردار رہا ہے ‘ بھارتی اداکار پرتھوی راج کپور اور مشہور پاکستانی اداکار قوی خان بھی ایڈورڈ کالج کے تھیٹر سے ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کر چکے ہیں ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment