پیر, 06 مئی 2024


اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /راولپنڈی ) اساتذہ تنظیموں نے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد مردم شماری سمیت 2 فروری سے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین اور یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعلیم رانا اختر کے ساتھ ہوئے طویل مذاکرات کے بعد اساتذہ کے خلاف کارروائیوں سمیت مطالبات منظور نہ ہونے پر جماعت پنجم، ہشتم اور میٹرک کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔ ان تنظیموں نے 2 فروری سے مکمل تعلیمی بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔اس سلسلہ میں احتجاج کے لئے جلد لائحہ عمل اور پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment