جمعہ, 26 اپریل 2024


چیف مانیٹرنگ ایجو کیشن آفیسر کا اچانک اسکولوں کا دورہ

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/خیرپور) تعلیمی ایمرجنسی پر عمل درآمد کرانے کے لیے خیرپور میں نئے مقرر چیف مانیٹرنگ ایجو کیشن آفیسر ریاض حسین وسان نے اچانک اسکولوں کا دورہ کیا اسکولوں کے اچانک دورے کے دوران 70فیصد طلبہ اور بڑی تعداد میں اساتذہ کو غیر حاضر دیکھ کر ریاض حسین وسان نے سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کیا انہوں نے اسکولوں کی انتظامیہ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسکولوں میں 70فیصد طلبہ اور بڑی تعداد میں اساتذہ کو غیر حاضر دیکھ کر ان کو بڑا افسوس ہوا انہوں نے کہاکہ جلد طلبہ کے والدین اساتذہ تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس بلا کر طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ تعلیمی ایمر جنسی کا نفاذ سندھ میں تعلیمی معیار کو بہتر کر نے کا بہتر قدم ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیر حاضری کو ختم کرنے کے لیے مضبوط میکنزم کے تحت کامیاب حکمت عملی ترتیب دی جائے گی چیف مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسر ریاض حسین وسان نے جن اسکولوں کا اچانک دورہ کیا ان میں گورنمنٹ سیٹ تھریزاز ہائی اسکو ل،گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی اسکول ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول اور دیگراسکول شامل تھے اسکولوں کے دورے کے دوران چیف مانیٹرنگ آفیسر کو بتایا گیا کہ ناز پائلٹ سکینڈری اسکول میں 2014ء سے ہیڈ ماسٹر کا تقرر نہیں کیا جا سکا جس کے باعث اسکول کے انتظامی امور میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے جس پر ریاض حسین وسان نے کہاکہ وہ سندھ کے سیکریٹری تعلیم کو اس معاملے کی آگاہی دیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment