ھفتہ, 18 مئی 2024


وزیر اعظم نے طالبعلموں کا مسئلہ حل کردیا

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے 422 اسکولوں کو بسوں کا تحفہ دے دیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں،اسکولوں میں بہترین ماحول ہونا چاہئے، چاہتے ہیں اسکول اچھےنظرآئیں اور وہاں تمام سہولیات ہوں۔

اسلام آباد کے 422تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں،بچے معصوم ہوتے ہیں، سب بچے نوازشریف کی جان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریم کوکہاکہ اسلام آبادمیں 422 اسکول ہیں،تمام عمارتیں بہترین ہونی چاہئیں، ہراسکول کے لیے ایک بس ہونی چاہیے،بچیوں کے اسکولوں میں بسیں پہلے ملنی چاہئیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بارہ کہو سے آنے والے بچوں کیلئے بائی پاس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بسوں کی درخواست کی تواگلےہی دن منظوری ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی تمام ضروریات پوری کررہےہیں،آئی ٹی ڈپارٹمنٹس اور لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کررہےہیں جس کے بعد سرکاری اور نجی اسکولوں میں کوئی فرق نہیں رہےگا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment