ھفتہ, 04 مئی 2024


محکمہ تعلیم کی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں اربوں روپے کی زمین پر واقع عزیز نیشنل گورنمنٹ گرلز اسکول کو نجی پارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

یہ اسکول 4 ایکڑ پر قائم ہے اورمحکمہ تعلیم خاموشی سے نجی پارٹی کے حوالے کر رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں زیرتعلیم سیکڑوں طالبات کا مستقل مخدوش ہو جائے گا بتایا جاتا ہے کہ یہ اسکول محکمہ تعلیم کی نا اہلی کے باعث دیا جارہا ہے ۔

نجی پارٹی نے اس کی ملکیت کے حوالے سے کیس دائر کیا اور محکمہ تعلیم نے مقدمے میں جان بوجھ کر دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم یہ کیس ہار گیا ۔

سابق سیکرٹری تعلیم صدیق میمن نے اپنے دور میں اس کو نجی پارٹی کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا تھا لیکن وسع پیمانے پر احتجاج اور میڈیا میں خبریں آنے کے باعث اسکول نجی پارٹی کے حوالے کرنے سے روک دیا گیا تاہم اب دوبارہ نجی پارٹی کے حوالے کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ اب تک کراچی میں ڈیڑھ سو سے زائد سرکاری اسکول لینڈ مافیا کے حوالے کئے جاچکے ہیں جن میں سے اکثراسکول ختم کر کے شاپنگ پلازا اور فلیٹس تعمیر کئے جاچکے ہیں جب کہ معلوم ہوا ہے کہ منگل کو صبح 11بجے تعلیم بچائوا یکشن کمیٹی کے رہنما اور طالبات سرکاری اسکول نجی پارٹی کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment