بدھ, 22 مئی 2024

Displaying items by tag: india

 

فورئن ڈسک ( نئی دہلی) بھارتی کوسٹ گارڑ کے ڈی آئی جی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے خود گذرشتہ سال کے دسمبر میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی اڑانے کا حکم دیا تھا جس کی  پر بھارت کے وزیر دفاع نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے الٹا پاکستان پر الزام عائد کردیا کہ پاکستان کی جانب سے آنے والی کشتی میں دہشت رد سوار تھے اور انکے پاس بھاری تعداد میں اسلحہ تھا جب بھاتی فورسز نے انکا پیچھا کرنا شروع کیا تو انہوں نے خود کو مواد سے اڑادیا 

جو کہ غلط بیان ہے دراصل پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی  کو اڑانے کا حکم  کوسٹ گارڑ کے  ڈی آئی جی نے دیا تھا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان اوربھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ پر بھارت میں 30 ہزار کروڑ روپے کا جوا کھیلا گیا۔

اگرچہ ممبئی میں بکیز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری لیکن بھارتی سٹہ مافیا بھرپور انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، ایک بکی نے کہاکہ اب سٹہ بازار ممبئی سے ناشک گجرات منتقل ہوگیا ہے۔ ایک اور بکی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتے کیلیے آسٹریلیا فیورٹ ہے جس کیلیے 2.40 روپے کا دائو آفر کیا گیا،پاکستان کی فتح پر ایک روپیہ لگانے والے کو ٹیم کے چیمپئن بننے پر ساڑھے 9 روپے ملیں گے۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت سے بدترین شکست کے بعد جاوید میانداد ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اسپیشلسٹ کو چھوڑ کر آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں  روایتی حریف بھارتی ٹیم سے کبھی نہ جیتنے کی روایت  برقرار رہنے پر میانداد بھی سخت نالاں ہیں، آئی سی سی کیلیے خصوصی کالم میں انھوں نے تحریر کیا کہ مینجمنٹ نے غلط ٹیم کھلا کردنیا بھر میں موجود پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بڑے میچزمیں ٹیمیں اپنے بہترین11کھلاڑی میدان میں اتارتی ہیں، تجربات نہیں کیے جاتے، افسوس کہ پاکستان کویہ آسان فارمولا کبھی سمجھ نہیں آتا، مینجمنٹ نے غلط ٹیم کھلا کردنیا بھرمیں پاکستانی شائقین کودھچکا پہنچایا، یونس خان سے اننگز اوپن کرانے میں کیا راکٹ سائنس تھی میری سمجھ سے بالا تر ہے، انھوں نے سوال کیا کہ اوپنرناصرجمشید کوکیا صرف وارم اپ میچ کھلانے کیلیے بھیجا گیا تھا؟ ریگولروکٹ کیپرسرفرازاحمد جارحانہ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں انھیں ڈراپ کرنے کی کیا منطق تھی؟ میانداد نے کہا کہ مجھے عمراکمل کی جانب سے کوہلی کا کیچ ڈراپ کرنے پرحیرت نہیں ہوئی کیونکہ وہ کئی بارایسا کرچکے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ اپنی قوت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے،اسپیشلسٹ کو چھوڑ کر آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش ہوئی،ملک کا مفاد پہلے اور افراد بعد میں آتے ہیں، یہی پیش نظر رکھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا،ہم اپنی بیٹنگ بھی نمبر 8تک دیکھنا چاہتے ہیں، اس کے ساتھ چھٹے بولر کو بھی ضروری سمجھا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ غلط حکمت عملی سے مصیبت کو خود ہی آواز دیدی گئی دوسری جانب بھارت کا ہوم ورک بہت اچھا تھا،شیکھر دھون اور ویرات کوہلی نے خراب گیندوں کا انتظار کرتے ہوئے اچھی بنیاد فراہم کی، پاکستان محمد عرفان کے قد کا فائدہ اٹھا سکا نہ تینوں اسپنرز لائن اور لینتھ پر بولنگ کرسکے، سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ابتدا میں ہی ایک بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، اب پلیئرزکے کندھوں سے بوجھ اتر جانا چاہیے،اگلے 5گروپ میچز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس) بھارت سے بڑے پیمانے پر درآمد کے سبب ملک میں روئی کی قیمت پچاس روپے من کم ہوگئی ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں روئی کے نرخ پانچ ہزار ، ایک سو پچاس ، روپے من پر آگئی ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد سے قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ توانائی بحران کی وجہ سے بھی روئی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، درجہ حرارت بڑھنے سے پنجاب اور سندھ میں کپاس کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا ۔

 

فورئن ڈیسک ( واشنگٹن ) امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیاسی تعلقات بہت خوش آئند ہیں بھارت اور نیرندر موودی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و امان کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کیا جائے امید ہے کہ یہ کشیدگی کی مزاکرات کے ذریعے ختم کی جاسکتی ہے ۔جین ساکی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا اہم منشاء پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے ۔پشاور میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 60 سالہ شہری  محمد اسلم  کو شہید کردیا۔  واقعے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) تنازع کشمیر پر نئی دہلی میں ایک سیمینار پر ہندوانتہاپسندوں نے حملہ کردیا اورپروفیسرعبدالرحمن گیلانی کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی گئی، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر حریت کانفرنس کا خیرمقدم کی گیا۔

سیمینار کا انعقاد نئی دہلی میں قائم ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس یونین نے شہید کشمیری رہنماؤں مقبول بٹ اورافضل گورو کے حوالے سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبہ تنظیم ’’اکھل بھارتیہ ودیاتھی پریشد‘‘ اور ’’راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ‘‘ کے کارکنوں نے نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میںتنازع کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار پر حملہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے پروفیسر عبدالرحمن گیلانی کو اس وقت زدوکوب کرنے کی کوشش کی جب انھوں نے سیمینار میں اپنی تقریر شروع کی۔

طلبہ نے بعد میں ہندوانتہاپسندوں کارکنوں کے حملے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ سیمینار کے منتظمین کے مطابق انھوں نے سیمینار کے  انعقاد کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لے لی تھی جو آخر وقت میں یہ کہہ کر واپسی لے لی گئی تھی کہ یہ بھارت مخالف تقریب ہے اور مقررین میں کشمیری پروفیسر عبدالرحمن گیلانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پروفیسرسید عبدالرحمن گیلانی کو افضل گورو کے ساتھ بھارتی پارلیمنٹ پرحملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں بری کردیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی برطانیہ اور یورپ شاخ کے زیر اہتمام کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی برسی کے سلسلے میںلندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ’’کے الیکٹرک‘‘ نے اتوار کے روز پاک بھارت میچ کے دوران شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے انتہائی اہم معرکے کے دوران اتوار کو کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شہر کو بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔  ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے یہ فیصلہ میچ کے دوران عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ عوام نہ صرف مقابلہ دیکھ سکیں اور اس سے پوری طرح لطف اندوز بھی ہوسکیں۔

واضح رہےکہ اتوار کے روز ورلڈکپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت سے مد مقابل ہوگا جس کے لیے دونوں ممالک میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے جب کہ میچ دیکھنے کے لیے کراچی کے مختلف مقامات پر خصوصی طور پر اسکرینیں بھی نصب کی جاتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت نے  پاکستان کے دو ٹوک موقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضامند، بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی حکام سے اپنے دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔  مذاکرات کی بحالی پر مسلسل بھارتی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت نے سیکرٹری خارجہ لیول مذاکرات ختم کئے اور اسے ہی دوبارہ مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) ہندوستانی اخبارکے مطابق نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں واقع ہولی چائلڈ اوگزیلیم (Holy Child Auxilium) اسکول پر جمعہ کو حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد اسکول آنے والے طالب علموں کو واپس گھر بھیج کر اسکول میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی نے اسے چوری کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ واقعہ لوٹ مار کا ہی لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کی جانب سے ابھی حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ حملہ آور 3 یا 4 تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اسکول پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں سے 8 ہزار کی رقم غائب ہے۔پولیس کے سینیئر افسران، فرانزک آفیشلز اور کرائم ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔جبکہ وسانت وہار پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہندوستان میں عیسائی مشنری ادارے پر حملے کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔حملے پر دہلی سمیت ہندوستان میں موجود عیسائی غم و غصے کا شکار ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔