منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

جمعہ, 04 نومبر 2016 13:30

بھارتی جراثیم پاکستان منتقل

 

ایمز ٹی وی ( صحت) لاہور کی فضاؤں میں چھائی اسموگ نے اپنے اثرات کھل کر دکھانے شروع کر دیے ،شہری سانس،گلےکی تکلیف ،نمونیا اور دمے میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں پہنچنے لگے ،طبی ماہرین نے گھروں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور چہروں پر ماسک پہننے کی تاکیدکر دی ۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس پھوس نذرِ آتش کرنے سے کثیف دھواں فضا میں جاتا ہے جو سرد موسم میں منجمند ہوکر گاڑھے دھویں یا اسموگ کی صورت میں بھارت اور پاکستان پر چھایا رہتا ہے۔

لاہور کی فضاؤں میں اسموگ کے نام سے چھا جانے والے گرد وغبار آج نسبتاً کم تھا ،تاہم اسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد سے اس کے اثرات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ،اسپتالوں میں سانس،دمے،گلےکی تکلیف ،نمونیا اور الرجی کے مریضوں کا رش ہے جن میں کم عمر بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران 1200سے زائد مریض پہنچے، جناح اسپتال میں 130 بچے اور 30 بزرگ شہری ایمرجنسی لائے گئے،طبی ماہرین کی ماسک پہن کر گھروں سے نکلنے،پنکھے نہ چلانےاور نیم گرم پانی کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ فضا میں پایا جانے والا یہ گردوغبار بارش ہونے پر ختم ہو جائےگا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریض گھر وں میں رہ کر اسٹیم لیں، ٹھنڈے مشروبات اور کھانے پینے کی کھٹی ترش اشیاء سے پرہیز کیا جائے ۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جہاں پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وہ کراچی پہنچیں، پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کراچی آچکی ہوں جب کہ بھارت سے پروازیں پاکستان آرہی ہیں اس لیے جب راستے کھلے ہیں تو اداکار بھی آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پوجا بھٹ فیشن ویک میں شرکت کریں گی اور فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز معروف فیشن ڈیزائنر کے موسم سرما کے ملبوسات زیب تن کرکے واک کریں گی۔

گزشتہ سال کے فیشن پاکستان ویک میں پوجا بھٹ معروف پاکستانی گلوکار علی عظمت کے ساتھ واک کرچکی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مطابق پوجا بھٹ اپنے اس دورے پر ایور ریڈی فلم کے چیف ایگزیکٹیو ستیش آنند سے بھی ملاقات کریں گی جس میں پاک بھارت امن و دوستی پر مبنی فلم پر بھی گفت و شنید کریں گی۔

واضح رہے کہ پوجا بھٹ اور ان کے والد معروف بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ پاکستان کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں راہیں ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جہاں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان بازی کی وہیں انہوں نے ہمیشہ کی طرح بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کو اسکول کے بچوں کا مذاق قرار دیا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کرن جوہر کو بڑی مشکل سے بھارت میں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کی اجازت ملی لیکن صورت حال یہ ہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق فلم کو وہ پزیرائی نہیں مل رہی جس کی توقع کی جارہی تھی۔

کرن جوہرنے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو بڑے ارمانوں سے بنایا، اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان شامل ہیں جن کی اداکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا نظرآتا تھا لیکن مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت اوراڑی واقعے کے حالات نے ایسا موڑ لیا کہ جو منظورنظرتھے وہی معتوب ٹھہرے، فواد خان ہی کی وجہ سے بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش نہ ہونے دینے کا اعلان کردیا، اس کے بعد فلم سازوں کی یونین نے پاکستانی اداکاروں اورتیکنیکی عملے کو کام نہ دینے اورپھرسینما گھرمالکان نے اس کی نمائش سے انکارکردیا۔کچھ دن پہلے تک 100 کروڑبھارتی روپے سے زائد لاگت سے بننے والی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی راہ میں مشکلیں ہی مشکلیں نظرآرہی تھیں لیکن پھرکرن جوہر نے مختلف سیاسی شخصیات سے معاملات طے کئے اور بالآخر اسے ریلیز کی اجازت مل ہی گئی لیکن اب بھارتی ناظرین نے فلم سے منہ موڑ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق 51 فیصد سینما شائقین اجے دیوگن کی فلم ’’شوے‘‘ کو ترجیح دے رہے رہیں اور’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے حصے میں صرف فیصد ناظرین آئے ہیں۔

فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو تشہیر کا مناسب وقت نہیں مل سکا لیکن ہفتے اوراتوارکے روز’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سینما گھروں کا رخ کرسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان نے بھارت کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹے کے اندر خاندان سمیت پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کر کے، بھارت سفارت کار سُرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیئے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے بھارتی سفارتی اہلکار کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہیں۔

بھارتی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ وہ سرجیت سنگھ اور ان کے خاندان کے 29 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے فوری طور پر ضروری انتظامات کریں۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ ستارے ان فنکاروں کی حمایت میں سامنے آئے وہیں، بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم’شیوے‘کی تشہیری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تمام لوگ پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے اچھی طرح واقف ہیں کہ وہ کسی دہشت گرد تحریک کا حصہ نہیں اس لئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا دہشت گردی کا حل نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں پاکستانی اداکار نے کام کیا تو اس کی ریلیز کے لیے پیسوں کا تقاضہ کرنا بھی غلط ہے اور کسی پروڈیوسر کو مجبور نہیں کیا جاسکتاکہ وہ 5 کروڑ روپے آرمی فنڈ میں جمع کرائے۔پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں کیونکہ ہم نے کئی بار ان کے ساتھ مل کر کام کیا اور انہیں اچھی طرح سے جانتے بھی ہیں۔واضح رہے اجے دیو گن کی فلم’شیوے‘کل سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں ناکامی اور سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو آرمی کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کا پیچھا کر رہے تھے تاہم بعد ازاں پاکستانی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستائی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے واقعہ سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے پاکستانی اہلکار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھی ارسال کر دی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کو زیر اثر رکھنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا گیا لیکن چین نے اس کی تمام امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے بنگلہ دیش کو پوری طرح اپنی طرف کرلیا ہے، جس کے بعد بھارت کے لئے بغلیں جھانکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

ویب سائٹ Scroll.inکی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے بنگلہ دیش کے لئے اربوں ڈالر کی امداد کے بعد ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب چین بنگلہ دیش کا سب سے بڑا انرجی پارٹنر بھی بن گیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں درجنوں معاہدوں کا اعلان کیا، جن میں کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس میں بھاری سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ ان میں سے 1320 میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ پتواکھلی میں جبکہ 1320 میگاواٹ کا دوسرا پاورپلانٹ بنش کھلی میں واقع ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ انرجی پارٹنر شپ کے میدان میں بھارت سے آگے نکل گیا ہے۔

کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی متعدد معاہدے کئے جاچکے ہیں۔ ان معاہدوں میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں براک یونیورسٹی کے پروفیسر اینن نشاط کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اس کابہت فائدہ ہوگا کیونکہ چین اس ٹیکنالوجی میں ورلڈ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے حق میں قرار داد منظور ہونے پر سیخ پا ہوگیا ،بھارت کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں او آئی سی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے،او آئی سی مستقبل میں اسطرح کے حوالہ جات بنانے سے گریز کرے۔

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سوراپ کاکہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں او آئی سی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ،او آئی سی کوپاکستان کی جانب سے کشمیر کے معا ملے پر بھارت کے خلاف بین الاقومی رائے کیلئے استعمال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اوآئی سی کو ایک بار پھر سے وزرائ خارجہ کی کونسل کے 43ویں سیشن کے دوران بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔او آئی سی کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ہم او آئی سی کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اسطرح کے حوالہ جات بنانے سے گریز کرے۔واضح رہے کہ اسلامی تعاون کونسل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 43 ویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےخلاف قراردادمنظور کی گئی تھی۔او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کشمیریوں کے حق کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پراپنی خاموشی توڑے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کرائے۔ کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے اورکشمیری عوام کےلئے انسانی بنیادوں پر خصوصی فنڈ بنایا جائے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اب خواتین بھی سرحد وں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گی،بھارت نے چین کے ساتھ سرحد کے اگلے مورچوں پر پہلی بار بارڈر پولیس کی سو خواتین اہلکاروں کو تعینات کردیا ۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انڈو تبت بارڈر پولیس کی 100خواتین کانسٹبلز لداخ،سکم،ہیماچل پردیش،اترکھنڈ اور اروناچل پردیش کے15 اگلے مورچوں پر فرائض انجام دیں گی،سطح سمندر سے 14 ہزار فٹ تک بلندی پر واقع اگلے مورچوں پر تعیناتی کے لئے 5 سو خواتین کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔بارڈر پولیس حکام کے مطابق مزید خواتین اہلکاروں کو بھی جلد اگلے مورچوں پر تعینات کردیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بابا گرونانک کے مسکن ملک پاکستان سے لڑائی منظور نہیں ،پاکستان پر فائرنگ کے خیال سے ہی بھارتی سکھ کمانڈو نے خود کشی کرلی ہے۔ پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت اپنے ہی فوجی گنوانے لگا ۔

پہلے 40 ہزار فوجیوں کی مختلف بہانے بنا کر چھٹیوں پر جانے کی درخواست ، اور اب ایک سکھ کمانڈو کی خود کشی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ کمانڈو نے بابا گرو نانک کے دیس پاکستان پر فائرنگ کے خیال سے ہی خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی سکھوں کا کہنا ہے کہ بابا گرونانک کے دیس میں سکھوں کو آزادی حاصل ہے جب کہ بھارت میں سکھوں کو ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور انہیں ہندو کہا جاتا ہے ۔