منگل, 30 اپریل 2024

Displaying items by tag: india

ایمزٹی وی(کھیل) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ورلڈ کپ میںشرکت کے لئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت پاکستان کو بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میںشرکت کے لئے درخواست دی تھی جس پر حکومت نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ورلڈ کپ میںشرکت کرنے کے لئے این او سی جاری کردیا ہے ۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہوگا ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ کی منسوخی کا اعلان مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

غلام نبی آزاد نے مودی کو بھارتی غریبوں کا قاتل قرار دیدیا جس پر بی جے پی نے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں نے پارلیمانی آداب کی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں۔ راجیہ سھبا مچھلی منڈی اس وقت بنی جب لیڈر آف دی اپوزیشن کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد نے نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کو اڑی کیمپ پرحملے سے بڑا حملہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا بڑے نوٹوں کی بندش سے ہونے والی اموات اڑی حملے سے زیادہ ہیں۔غلام نبی آزاد نے یہ کہہ کر جیسے بی جے پی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا جس پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے۔ بی جے پی کے شور شرابے کے بعد غلام نبی آزاد پھر اٹھے اور اجلاس میں مودی کی شرکت کا مطالبہ کر دیا۔.

ڈپٹی سپیکرکی اس شور میں کوئی بھی نہیں سن رہا تھا۔ وہ بولتے رہے مگر کسی نے دھیان نہ دیا۔ اپوزیشن والے سپیکر کے ڈائس پر آئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔بی جے پی کو غلام نبی آزاد کی بات ہضم نہ ہوئی اور ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ ایک بار پھر غلام نبی آزاد اٹھے اور رہی سہی کسر بھی پوری کر دی اور مودی اور بی جے پی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اس ماحول میں بھلا اجلاس کیسے جاری رہتا۔ سو سپیکر نے اجلاس کو کل تک ملتوی کرنے میں ہی عافیت جانی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ویانا میں ہونے والے اجلاس میں کسی بھی ملک کو خلاف ضابطہ رکنیت دینے کی مخالفت کردی گئی۔گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدےاین پی ٹی ممالک کی رکنیت کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اس اجلاس میں این پی ٹی کے غیر رکن ممالک(پاکستان اور بھارت)کی گروپ میں شمولیت کے حوالے سے تکنیکی، قانونی اور سیاسی معاملات پر بحث ہونی تھی اور بھارت کا معاملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز رہا کیوں کہ رواں سال کے آخر تک بھارت کو این ایس جی میں شامل کرنے کیلئے امریکہ دباﺅ ڈال رہا ہے۔48رکنی گروپ جو عالمی سطح پر جوہری مواد کی تجارت کے قواعد و ضوابط طے کرتا ہے، اس کا اجلاس خاص طور پر اسی مقصد کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس میں این ایس جی کے 12رکن ممالک نے کسی بھی ملک کو رکنیت دینے کیلئے مروجہ اصولوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ویانا میں ہونے والے اجلاس کی کارروائی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان ملکوں میں چین، ترکی،قازقستان، بیلاروس، اٹلی، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، نیوزی لینڈ، بلجیم، برازیل اور روس شامل ہیں۔بھارت کا موقف ہے کہ چین اس کی رکنیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اجلاس میں چین اپنے اس موقف پر قائم رہا کہ جو بھی فارمولا طے کیا جائے وہ غیر امتیازی اور تمام این پی ٹی ممالک کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے، اس سے این ایس جی کی بنیادی حیثیت اور اثر پذیری، عالمی عدم پھیلا ورجیم کی اتھارٹی اور سالمیت کے حوالے سے بدگمانی پیدا نہیں ہونی چاہئے جبکہ اسے جوہری عدم پھیلاو کے بین الاقوامی قوانین سے متصادم نہیں ہونا چاہئے۔

بیجنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین نے این ایس جی کے رکن ممالک کو مطلع کیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت کے بے لگام میڈیا نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماورہ حسین اورعمران عباس پر کالے دھن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے اور کالے دھن کو روکنے کے لیے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اس مہم سے بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا عندیہ کیا دیا تو بھارتی میڈیا نے روایتی طور پر بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو بھی کالا دھن بنانے میں ملوث قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں فواد خان، ماورہ حسین اورعمران عباس پر کالا دھن بنانے کا الزام عائد کردیا ہے اور ایک بھارتی چینل نے فرضی اسٹنگ آپریشن میں پاکستانی اداکار فواد خان کو مینیجر کے ذریعے منی لانڈرنگ اور کالا دھن بنانے میں ملوث قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی مینیجرتورل سونی سے ایک تقریب میں شرکت کے لیے بات کی گئی جس پر معاملہ ایک کروڑ میں طے کیا گیا جب کہ فواد خان کی مینیجر کی جانب سے ٹیکس سے بچنے کے لیے 25 فیصد رقم بھارتی بینک اکاؤنٹ اور باقی رقم دبئی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا۔

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ میں ایک ہی فلم کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو بھی کالا دھن بنانے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماورہ حسین کے مینیجر حسن چوہدری نے شادی میں شرکت کے لیے 50 لاکھ روپے کی ڈیل کی جس کے لیے فوری طور پر 5 لاکھ روپے بھارت کے اکاؤنٹ اور باقی 45 لاکھ آسٹریلیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔بھارتی میڈیا نے پاکستان سے روایتی دشمنی یہیں ختم نہیں کی بلکہ نامی گرامی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان پر بھی کالا دھن بنانے کا الزام عائد کیا جس سے ان کے میڈیا کے بے لگام ہونے کااندازہ لگانا کسی صورت مشکل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فواد خان بالی ووڈ کی 3 فلموں اور ماورہ حسین ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزا فائیر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس میں اب تک پاکستانی فوجیوں سمیت عام شہری بھی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

گذشتہ روز بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ نے ایل او سی پر بھارتی چوکیوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، یہ دورہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 7 پاکستانی جوانوں کی شہادت کے اگلے روز ہی کیا گیا۔جموں کشمیر میں چوکیوں کا دورہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو چوکنا رہنے اور جارحانہ مزاج اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کو نصیحت کی کہ دشمن کے خلاف ہمہ وقت چوکنا رہیں ، انہوں نے ایل او سی رپر سیزا فائر کی خلاف ورزیوں پر بھر پور جواب دینے پر اپنے فوجیوں کی تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزا فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں تاہم پاکستانی جوانوں نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کا بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

منگل, 15 نومبر 2016 17:16

پاکستان ہاکی فیڈریشن پر امید

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے،تاحال حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

جونئیر ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا، موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے کلیئرنس مانگی ہے۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ اجازت دینا حکومت کا کام ہے ہم اپنا کام کررہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کے لئے تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کپتان عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا فوکس بھی صرف کھیل پر ہیں ، ان کی خواہش ہے کہ بھارت جائیں اور وہاں سےجیت کر واپس آئیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن پر امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بھارت جانے یا نہ جانے کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے 500 اور1000 کے نوٹوں پر پابندی کے بعد بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی، کاروبار بند اور افواہوں کا بازار گرم ہے ،پرانے نوٹ نہ لینے پر شہری دکانیں لوٹنے لگے،بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
.
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 500 اور1000 کے نوٹوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔لوگ سب کام چھوڑ چھاڑ کر صبح سویرے بینکوں کے باہر پہنچ جاتے ہیں ۔ انتظامیہ کو کئی مقامات پر بے قابو ہجوم کو قابو میں لانے کے لئے پولیس کی مدد لینا پڑ ی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاوں چھترپور میں500اور 1000 کے نوٹوں پر سودا سلف نہ دینے پر خوب ہنگامہ ہوا ۔گاہکوں کے ایک ہجوم نے پرانے کرنسی نوٹ لینے سے انکار پر دکاندار کا سامان لوٹ لیا۔‎

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7فوجی شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7فوجی شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دوسری جانب بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک اڑی حملے کے بعد بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 178 خلاف ورزیوں میں 19 سویلین شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی دفتر خارجہ نے کئی بار انڈیا کے سفارکاروں کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی معاہدے کیی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) کشمیری نوجوانوں نے ’’برہان بمقابلہ مودی‘‘ کے نام سے ویڈیو گیم تیار کر لی جسے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلنے میں مصروف ہے ، گیم میں پلیئر وانی کے کردار کو کھیلتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشابہت والے کردار کو لاتوں ،مکوں اورفائرنگ کا نشانہ بناتا ہے اور اگلے لیول میں جانے کیلئے پوائنٹ حاصل کرتا ہے، بھارتیسیکورٹی فورسز اور پولیس نے گیم تیار کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی۔

بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج کل کشمیری نوجوان موبائل فون پر’’ برہانبمقابلہ مودی ‘‘کے نام سے بنائی گئی ایک گیم کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ گیم کھیلنے والا برہان وانی کے کردار کے طور پر گیم جیتنے اور اگلے لیول میں جانے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مشابہت والے کردار پر گولیاں برساتا ہے اور مکوں سے حملہ کرتا ہے ۔

ویڈیو گیم کے بیک گراؤنڈ میں آزادی کے ترانے والی آڈیو سنائی دیتی ہے ۔ سائبر سیل کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ وہ ویڈیو گیم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ گیم گوگل پلے سٹور پر موجود نہیں ہے ۔ویڈیو گیم کو ایک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کوبھارتی سیکورٹی فورسز نے 8جولائی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جس کے بعد وادی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے شروع کردیئے جسکے نتیجے میں ابتک 100سے زائد کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود 3 پاکستانی فلمیں بھارت کے چھٹے سالانہ جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہوگئی ہیں جن میں ’’ماہ میر‘‘ سمیت ڈاکو منٹری فلم ’’ہیل بول‘‘ اور شارٹ فلم ’’لٹل ریڈ روزز‘‘ بھی شامل ہےپاک بھارت کشید گی کے باوجود تین پاکستانی فلمیں بھارت کے چھٹے سالانہ جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہوگئی ہیں جن میں ہدایت کار انجم شہزاد کی فلم ’’ماہ میر‘‘، مبین انصاری کی ڈاکومنٹری فلم ’’ہیل ہول‘‘ اور عاصم عباسی کی شارٹ فلم ’’لٹل ریڈ روزز‘‘ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فلم انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کے باعث کئی پاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں اور وہ وطن واپس آنے پر مجبور ہوئے۔

بھارتی ہندو انتہاء پسندوں اور جنگی جنون میں مبتلا ملک کی جارحیت سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور ہدایتکاروں کو سنگین مسائل کا سامنا رہا جبکہ کئی معروف بالی ووڈ اداکاروں نے اس عمل پر تشیویش کا اظہار بھی کیا۔

وہ بھارتی فلمیں جن میں پاکستانی فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اُن کے ہدایتکاروں کو بے جے پی کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں بعد ازاں غنڈہ ٹیکس لگا کر فلم ریلیز کرنے کی مشروط اجازت بھی دی گئی۔

ماہ میر کی نامزدگی سے متعلق انجم شہزاد نے کہا کہ فلم”ماہ میر“ کی بھارت کے جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہونے کی انتہائی خوشی ہے جس مقصد کے تحت فلم بنائی تھی وہ پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں تخیلاتِ میر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی تھی اور ایک اچھی فلم بنانے کا ارادہ کیا تھا، فلم کی آسکر نامزدگی اور اب بھارت کے نمایاں ساکھ رکھنے والے ایوارڈز میں فلم کی نامزدگی دلی طمانیت کا احساس دے رہی ہے۔