بدھ, 01 مئی 2024

Displaying items by tag: india

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے قریبی ساتھی سدھیندرا کلکرنی نے کہا ہے کہ2047ءسے پہلے بھارت ‘ پاکستان اور بنگلہ دیش متحد ریاستیں بن جائیں گی۔


اس تجویز کا اظہار سدھیندرا کلکرنی نے اپنی کتاب میں کیا ہے جس کی تقریب رونمائی بھارتی نائب صدر حامد انصاری 28 دسمبر کو کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدھیند ر ا کلکرنی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت 2017ءمیں یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ منائیں گے ، دونوں ممالک کو نئے سال میں تعلقات کومعمول پر لانے کا عزم کرنا چاہئے ، دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ نسلوں کوبتائیں کہ ان کے تعلقات ہمیشہ تنازعات ، بداعتمادی اور کشیدگی پر مبنی نہیں رہیں گے

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں مسافر طیارہ سلپ ہو کر رن وے سے اتر گیا جس کے باعث 15مسافر زخمی ہو گئے


گووا ائیر پورٹ پر نجی کمپنی ائیر ویز کا طیارہ سلپ ہو کر اچانک رن وے سے اتر گیا جس کے باعث 15مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مغربی انڈیا کے ائیر پورٹس کا انتظام سنبھالنے والی بھارتی نیوی کے حکام نے کہا ہے کہ ابھی تک حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ رن وے سے کیسے سلپ ہوا ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب گووا میں سیاحت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ہزاروں سیاح گووا میں ساحل سمندر پر آکر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔بھارتی نیوی کے ترجمان ڈی کے شرما نے بتا یا ہے کہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور باقی تمام کو بحفاظت طیارے سے اتارا گیا ۔دوسری جانب جیٹ ائیر ویز کے حکام کاکہنا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کرنے کے لیے تیار تھا کہ اچانک سلپ ہو کر رن وے سے اتر گیا

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) چین کے نئے سٹیلتھ جنگی طیارے کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت پریشانی میں دکھائی دیتا ہے کیونکہ پاکستان اسے حاصل کرنے میں پہلے سے ہی دلچسپی ظاہر کرچکا ہے


،جبکہ بھارت کے پاس اپنے ہتھیاروں کے استعمال کےلئے سٹیلتھ فائیٹر نہیں ہیں۔چینی اسٹیلتھ جنگی طیارے کی قیمت صرف سات کروڑ ڈالر ہے جو اس جیسے ہی امریکی طیارے ایف 35سے نصف کم ہے۔

جدید اور بہتر سٹیلتھ طیارے کے کامیاب تجربے کے بعد چین اب ہائی ٹیک طیاروں پر مغربی دنیا کی اجارہ داری کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ چین ان طیاروں کو امریکی اسٹیلتھ طیارے کی قیمت سے بھی نصف تک فروخت کرنے کا خواہاں ہے۔رپورٹ میں چین کے سرکاری اخبار چائنا ڈیلی کے حوالے سے لکھا گیا کہ فیفتھ جنریشن کے ایف سی 31گرفالکن اسٹیلتھ جنگی طیارے کے نئے ورڑن نے گزشتہ ہفتے لیاﺅننگ صوبے کے دارالحکومت شینیانگ سے اپنی پہلی اڑان بھری۔چینی ایوی ایشن کی طرف سے جاری اس طیارے کی خصوصیا ت کی تفصیلات کے مطابق یہ 28میٹرک ٹن سے زیادہ وزنی مواد سے پرواز کر سکتا ہے۔ اسکا فلائیٹ رداس 1250 کلومیٹر ہے،طیارے کی رفتار ایک عشاریہ 8مچ ہے یعنی آواز کی رفتار سے ایک عشاریہ آٹھ گنا تیز ہے۔

چین کا یہ طیارہ آٹھ ٹن وزنی ہتھیار اٹھا سکتا ہے۔ طیارے کے اندرونی حصے میں چھ میزائل اور اس کے پروں میں چھ مزید میزائل رکھے جاسکتے ہیں۔ یہ اس طیارے کی چار سال بعد دوسری تجرباتی پرواز ہے۔ اس میں کئی طرح کی تبدیلیا ں کی گئی ہے جس میں اس کے ائیر فریم ،پر،اور عمودی دم شامل ہے۔بھارتی اخبار لکھتا ہے کہ چینی سٹیلتھ طیارے بھارت کے لئے سٹریٹجیک اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ چین اس سے پہلے ہی پاکستان کے ساتھ مل کر جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے بنا رہا ہے اور پاکستان نے نئے چینی سٹیلتھ فائیٹر حاصل کرنے کے لئے دلچسپی ظاہر کردی ہے جس سے بھارت پر اس کے سٹریٹجک مضمرات پڑیں گے۔بھارت کو اپنے ہتھیا روں کے لئے سٹیلتھ طیاروں کی ضرورت ہے۔چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ذیلی ادارے شینیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن میں ریڈار پر دکھائی نہ دینے والا یہ دو انجن کا حامل طیارہ جسے پہلے 31 کے نام دیا گیا تھا، تیاری کے مراحل میں ہے۔

چین نے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ان طیاروں کی نمائش کی تھی۔چینی کمپنی چاہتی ہے کہ ایف سی 31کواندرون اور بیرون ملک سے خریداروں کا بھرپور جواب ملے۔ فضائی ماہرین کے مطابق اس طیارے کی قیمت غالباً ستر ملین ڈالر ہوگی جو امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 35لائٹننگ ٹو سے نصف ہے۔

منگل, 27 دسمبر 2016 14:40

چین بھارت کے نشانے پر



ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے اپنے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ”اگنی فائیو“ کا تجربہ کرلیا ہے جسے ایٹمی اسلحے سے لیس کیا جاسکتا ہے اور یہ 5000 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

اگنی فائیو کو تجرباتی طور پر اڑیسہ کے قریب ویلر آئی لینڈ سے داغا گیا جس نے بحر ہند میں کسی نامعلوم مقام پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔یہ اس میزائل کا چوتھا اور آخری تجربہ تھا لیکن اب تک بھارتی حکام نے اس کے کامیاب یا ناکام ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کیونکہ اس کا تیسرا تجربہ آج سے دو سال پہلے تکنیکی مسائل کی وجہ سے ناکام ہوچکا تھا۔اگنی فائیو ایک نیوکلیئر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جو تین مرحلوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کا وزن 50 ٹن اور لمبائی 17 میٹر ہے؛ اور اس کا اصل مقصد چین کو نشانہ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اگنی فائیو کو بطورِ خاص ایٹم بموں سے لیس کرنے کےلئے ہی تیار کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت اپنے نام نہاد پرامن ایٹمی پروگرام کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم میں شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔5000 کلومیٹر یا اس سے زیادہ رینج والے بیلسٹک میزائل اب تک صرف امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس ہیں جبکہ بھارت اس فہرست میں شامل ہونے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے اور اگنی فائیو بیلسٹک میزائل کا تجربہ ان ہی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

یمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں اپنے تیز مزاج اور دبنگ اسٹائل کے باعث مشہور سلمان خان نے زندگی کی پچاس بہاریں دیکھ لیں۔وہ اپنی51ویں سالگرہ آج منارہے ہیں۔ 27دسمبر 1965کوبھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز1988میں فلم’بیوی ہو تو ایسی‘سے کیا۔ فلم دبنگ سے دبنگ ہیرو کا خطاب پایااوربالی ووڈ کے سب سے موزوں بیچلر تسلیم کیےگئے۔انہوںنے میں نے پیار کیا،ساجن،ہم آپ کے ہیں کون،کرن ارجن، جڑواں،بیوی نمبر 1،ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام، وانٹڈ، پارٹنر ، لندن ڈریمز، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگراور دبنگ ٹو سمیت لاتعدادفلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ 2004میں مشہور امریکی جریدے پیپلز میگزین کی جانب سے دنیا کے ساتویں جاذبِ نظر آدمی اور2010میں بھارت کے سب سے پْرکشش ترین آدمی کا خطاب پانے والے سلمان کا مومی مجسمہ بھی2008میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔ انہوں نےبِینگ ہیومن کے نام سے فلاحی تنظیم کی بنیاد ررکھی اور دس کا دم اور بگ باس جیسے مشہور ٹی وی شوز کی میزبانی کا فریضہ بھی انجام دیتے آئے ہیں۔ کک ،بجرنگی بھائی جان اورپریم رتن دھن پایوکے بعد اس سال ریلیز ہونیوالے فلم سلطان نے بھی سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) پاکستانی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد میں وبائی شکل اختیار کرنے والی بیماری چکن گونیا کا وائرس درحقیقت بھارت سے آیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والا چکن گونیا کا مرض اصل میں بھارت کا تحفہ ہے کیونکہ بھارت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران چکن گونیا کی وبا کئی بار حملہ آور ہوچکی ہے اور اس سال بھی یہ مرض بھارت کے مختلف شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔

اس سال بھی چکن گونیا کی شدت دیکھتے ہوئے بھارتی محکمہ صحت نے اکتوبر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا لیکن پاکستانی حکام نے اسے یکسر نظرانداز کردیا کیونکہ پاکستان میں پہلے کبھی چکن گونیا کی وبا مشاہدے میں نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ معروف پاکستانی ماہرِ حشریات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد پہلے ہی یہ خدشہ ظاہر کرچکے تھے کہ کراچی میں چکن گونیا کی وبا موجود ہوسکتی ہے۔
اس وقت خاص طور پر بھارتی دارالحکومت دہلی میں چکن گونیا کی وبا سب سے زیادہ شدید ہے جہاں اب تک چالیس ہزار سے زیادہ شہری اس بیماری سے متاثر ہیں جبکہ بھارتی حزبِ اختلاف نے نریندر مودی کی حکومت کو چکن گونیا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں پچھلے کئی سال سے کچرے کے ڈھیر جمع ہوتے جارہے ہیں جہاں چکن گونیا پھیلانے والے مچھر کی بڑی بڑی کالونیاں وجود میں آچکی ہیں۔

چکن گنیا پھیلانے والا مچھر وہی ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کا مرض پھیلتا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چکن گونیا کوئی جان لیوا مرض نہیں اور ایک ہفتے سے دس دن میں خود بخود ختم ہوجاتا ہے تاہم بیماری کے دوران مریض کو مکمل آرام اور جوڑوں کا درد کم کرنے والی عام دوائیں کھانی چاہئیں تاکہ تکلیف کم سے کم رہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے سوا تجارت کی عالمی تنظیم کے تمام رکن ملکوں کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کوئی بھی ملک جو تجارت کی عالمی تنظیم کا رکن بنتا ہے اسے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ حاصل ہوجاتا ہے جب کہ بھارت نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے باوجود تجارت پر بہت سی نان ٹیرف پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افریقی ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے پر توجہ دے رہا ہے تاہم تجارتی نمائشوں کے ذریعے افریقی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بہتر تشہیر کیلئے اقدامات تیز کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان کو پچھلے سال ڈبلیو ٹی او کی رکنیت ملی ہے اور پاکستان نے اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ ہماری مسلح افواج کنٹرو ل لائن پر بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں تاہم اس وقت جوابی اقدامات کے طور پر تجارتی پابندیوں کا استعمال موثر ثابت نہیں ہوگا۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ایوان کو بتایا کہ ملک کے کونے کونے میں ٹیلی کام کے انقلاب کو پھیلانے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہو نے کہاکہ یونیورسل سروسز فنڈ کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کے مراکز میں 50 کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کو آئی سی ٹی تربیت فراہم کرنے کیلئے 100 مزید کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی،۔
انوشہ رحمان نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انٹر شپ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت گریجویٹس کو مختلف آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔

وزیر قانون زاہد حامد نے ریگولیٹری اتھارٹیوں کی وزارتوں کو منتقلی پر وضاحت دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ یہ منتقلی اصول و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس اقدام سے ان کی انتظامی اورمعاشی اختیارات میں کوئی کمی نہیں آئے گی ان اداروں کی آزادی اور خودمختاری کو تبدیل نہیں کیا گیا جب کہ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی ) بھارت کا زمینی حملہ کرنے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل’’ نِربھے ‘‘کا تجربہ ایک بار پھر ناکام ہوگیا،مارچ 2013 کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب کروز میزائل کا بھارتی تجربہ ناکام ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ اڑیسہ کے ساحل سے دور بیلاسور کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا جانے والا میزائل ہوا میں ہی اپنا رخ تبدیل کرنے کے بعد ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ ہوگیا۔یاد رہے کہ اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا تھا جو مکمل طور ناکام ہوا، اکتوبر 2014 میں کیے جانے والے دوسرے تجربے کو جزوی کامیاب قرار دیا گیا، تاہم پھر اکتوبر 2015 میں تیسرا تجربہ اور اب چوتھا تجربہ بھی بری طرح ناکام ہوا ہے ۔

بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او( بیلسٹک میزائل کے حوالے سے تو کامیاب رہی ہے، لیکن کروز میزائل کے میدان میں اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔بھارتی مسلح افواج کے پاس روس کی مدد سے تیار کردہ سپرسونک براہ موز کروز میزائل تو موجود ہے، لیکن ان کی رینج اب تک صرف 290 کلو میٹر ہے اور وہ صرف روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

 

ایمز ٹی و ی(کھیل) ہندوستان نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کر لی۔

چنائے میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے 12 رنز بغیر کسی نقصان سے اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی تو ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے پراعتماد میں اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کیلئے 103 رنز جوڑ کر ہندوستانی کپتان کے میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی لیکن رویندرا جدیجا نے باؤلنگ پر آ کر ان کی اس امید کو دوبارہ زندہ کردیا۔

کھانے کے وقفے تک کسی بھی وکٹ سے محروم نہ ہونے والی انگلش ٹیم یکے بعد دیگرے ایلستر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ اور جونی بیئر اسٹو سے محروم ہو گئی۔

معین علی اور بین اسٹوکس نے اس مشکل مرحلے پر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 63 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن جدیجا نے ایک بار پھر باؤلنگ پر آ کر 44 رنز بنانے والے معین کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو دوبارہ رک نہ سکا۔

ایک رن بعد ہی جدیجا نے بین اسٹوکس کو ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کو کاری ضرب لگائی۔

امیت مشرا اور امیش یادو نے لیام ڈاسن اور عادل راشد کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے مزید قریب پہنچا دیا۔

رویندرا جدیجا نے کرس براڈ اور جیک بال کا صفایا کر کے انگلش ٹیم کی بساط 207 رنز پر کپیٹنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں اننگز اور 75 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

آل راؤنڈر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں فتح کی بدولت ہندوستان نے سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی۔

ٹرپل سنچری بنانے والے کرن نائر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں 655 رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی)مودی حکومت نے فوج کے اعلیٰ عہدے پر تقرری کے لئے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ 31 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن کی جگہ حکومت نے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو نیا سربراہ نامزد کردیا جب کہ 31 دسمبر کو ہی ایئرچیف مارشل اروپ راہا کی جگہ ایئرمارشل برندرا سنگھ دھانوا فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا چارج سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت سینیارٹی لسٹ پر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ حکومت نے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو فوج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا جو 31 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سنییارٹی لسٹ میں لیفٹننٹ جنرل پراوین بخشی پہلے نمبر پر ہیں جن کا تعلق مشرقی کمانڈ سے ہے جب کہ دوسرے سینئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل پی ایم ہیرز ہیں جن کا تعلق جنوبی کمانڈ کی میکانائزڈ انفینٹری سے ہے۔

نئے نامزد کردہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو رواں سال ستمبر میں فوج کا وائس چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ سینیارٹی لسٹ میں پہلی پوزیشن پر موجود لیفٹیننٹ جنرل بخشی نے 1977 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا جب کہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل پی ایم ہیرز نے 11 گورکھ رائفل بیٹالین میں دسمبر 1978 میں کمیشن حاصل کیا۔

دوسری جانب فوج میں سینیارٹی کو نظرانداز کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار فوج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔