جمعہ, 26 اپریل 2024


اب بندر روبوٹ انسانوں کی جان بچائے گا

چمپانزی کی طرح ایک سے دوسرے درخت پر جھولنے والے روبوٹ بندر ’’روکو‘‘ کی تیاری پر کام جاری ہے جو درختوں کی شاخوں پر سے ہوتا ہوا تیزی سے سفر کرسکے گا اور گھنے جنگلات میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد فراہم کرے گا۔

001
اس روبوٹ بندر کو بنانے کا مقصد ایسے علاقوں تک رسائی ہے جہاں ڈرون اور دیگر روبوٹ نہیں پہنچ سکتے ۔ اس کے خالق کے مطابق یہ روبوٹ بندروں سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو گھنے جنگلوں میں دور دراز علاقوں تک ابتدائی طبی امداد ( فرسٹ ایڈ) اور دیگر چھوٹے پیکیجزپہنچاسکے گا جن میں فاضل آلات بھی شامل ہیں۔

002
حیاتیات اور جانداروں کی نقل کرکے روبوٹ بنانے کی کوششیں پوری دنیا میں ہورہی ہیں اور بہت دلچسپ ایجادات سامنے آئی ہیں۔ ’روکو‘ روبوٹ کے ذریعے گھنے جنگلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے اور اس کی چھوٹی جسامت کی وجہ سے یہ تیزی سے سفر طے کرسکے گا اور وہاں موجود جانوروں کے لیے کسی مسئلےکی وجہ نہیں بنے گا۔ 

003

یہ ایک جدید خودکار روبوٹ ہے جس میں دو طرح کے نیوی گیشن سسٹمز ہیں: ایک طویل سفر کو اور دوسرا چھوٹے سفر کو ممکن بناتا ہے۔ دور تک جانے کے لیے روبوٹ گلوبل پوزیشننگ سسٹم استعمال کرے گا۔ اس میں کئی طرح کے سینسر اور حرکات نوٹ کرنے والا جدید سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment