ھفتہ, 07 دسمبر 2024


ایسی پینٹنگ پر کیا آپ یقین کریں گے؟؟

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون آرٹسٹ ایلکسس فریزر نے مصوری کو ایک نئے معنی دیئے ہیں جس میں وہ اپنے لپ اسٹک لگے ہونٹوں سے کینوس کو بوسہ دے کر ہوش ربا پورٹریٹ تیار کرتی ہیں۔

01

اس مہارت کی وجہ سے ایلکسس فریزر کو’لپ اسٹک لیکس‘ بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے آرٹ کے اس شعبے کو ’ کِس پرنٹ پوائنٹلزم ‘ کا نام دیا ہے۔

02

اس کے لیے وہ ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کرکینوس پر ہونٹوں کے نشان یہاں تک چھاپتی ہیں جب تک اس سے تصویر مکمل نہیں ہوجاتی۔

03

لوگوں کے خیال میں یہ ایک آسان عمل ہے لیکن ہونٹو کو درست جگہ اور اسی شدت سے لگانا ایک آرٹ ہے، ایلیکسس نے فرینک سناترا اور صوفیہ لورین کے چھوٹے پورٹریٹس کو چند گھنٹوں میں تیار کرلیا جب کہ دیگر بڑے پورٹریٹس بنانے میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔

04

وہ ہر ماہ درجنوں لپ اسٹک ختم کردیتی ہیں، 2014 میں انہوں نے مارلن منرو کا پورٹریٹ بنانے میں 2 لپ اسٹک خرچ کی تھیں۔ ایلکسس کا کام دنیا بھر میں مشہور ہورہا ہے اور لگ اسے آرڈر پر بھی تصاویر بنواتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment