پیر, 06 مئی 2024


اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری

ملک میں جاری معاشی بے یقینی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے جب کہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی منفی انداز میں ہوا ہے۔ پیر کے روز جب کاروبار شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 162 پر تھا تاہم ابتدا میں ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عنصر غالب رہا اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 352 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان بھی جاری ہے اور پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 91 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر 148 روپے 78 پیسے کا ہوگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment